ہم کیوں تشہیر فروخت کرتے ہیں
مگر تلاش نتیجے نہیں۔

ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز لگتا ہے برائے فروخت ہے، تو وہاں مشتہرین ہمارے تلاش نتیجوں میں بہتر جگہ کیوں نہیں خرید سکتے؟

جواب بہت سادہ ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آپ جو کچھ بھی Google پر تلاش کرتے ہیں اس پر اعتماد کر سکیں۔ شروع سے تلاش کے بارے میں ہماری یہ سوچ رہی ہے کہ اپنے صارفین کو متعلقہ ترین جوابات اور نتائج مہیا کئے جائیں۔

Google تلاش کے نتائج میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کون ویب صفحے سے لنک کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس صفحے پر مواد آپ کے تلاش کے نتائج سے کتنا متعلقہ ہے۔ ہمارے نتائج یہ دکھاتے ہیں کہ آن لائن کمیونٹی کے خیال میں کیا اہم ہے، نہ یہ کہ ہم یا ہمارے پارٹنر آپ کو کیا دکھانا چاہتے ہیں۔

اور حالانکہ ہمارا ماننا ہے کہ متعلقہ اشتہارات اتنے ہی اہم ہو سکتے ہیں جتنے اصل تلاش کے نتائج، لیکن ہم کسی کو اس بارے الجھانا نہیں چاہتے کہ کونسی چیز کیا ہے۔

Google پر ہر اشتہار واضح طور پر نشان زد ہوتا ہے اور اصل تلاش کے نتائج سے علیحدہ رکھا جاتا ہے۔ اگرچہ مشتہرین تشہیری ایریا میں اوپر ڈسپلے کئے جانے کیلئے ادائیگی کر سکتے ہیں لیکن تلاش کے اصل نتائج میں کوئی بھی بہتر جگہ کیلئے ادائیگی نہیں کر سکتا۔ مزید برآں، اشتہارات صرف اسی وقت دکھائے جاتے ہیں اگر وہ آپ کی تلاش کی آئٹمز سے متعلقہ ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف وہ اشتہارات دیکھتے ہیں جو واقعی مفید ہوتے ہیں۔

کچھ آن لائن سروسز تلاش کے نتائج اور تشہیر کے درمیان فرق کو بالکل اہم نہیں جانتیں۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔