آن لائن محفوظ رہنے کیلئے مل کر کام کرنا

ویب کو سب کیلئے محفوظ رکھنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جانیں کہ آپ خود کو اور اپنے خاندان کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔

سب کیلئے

آپ کے ذاتی ڈیٹا کی سیکیورٹی اور رازداری کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے ڈیزائن کیے گئے Google حفاظتی ٹولز کے بارے میں جانیں۔

مزید جانیں

خاندانوں کیلئے

Google کے ٹولز اور خاندان کی حفاظت سے متعلق ہمارے پارٹنرز کے مشورے سے آن لائن حفاظت کی اچھی عادات اپنانے میں اپنے خاندان کی مدد کریں۔

مزید جانیں

حفاظتی ٹولز

آسان حفاظتی ٹولز ترتیب دیں اور Gmail, Chrome, YouTube اور دیگر Google پروڈکٹس پر محفوظ رہنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

Chrome

ویب کو نجی طور پر براؤز کریں

ویب کو نجی طور پر براؤز کرنے کیلئے آپ اپنے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا فون پر Chrome براؤزر میں پوشیدگی طرز استعمال کر سکتے ہیں۔ پوشیدگی وضع میں، آپ جو صفحات ملاحظہ کرتے ہیں اور جو فائلیں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں وہ Chrome کی براؤزنگ یا ڈاؤن لوڈ کی سرگزشت میں ریکارڈ نہیں ہوتے ہیں۔

مزید جانیں

براؤزر ٹول بار پر Chrome مینو پر کلک کریں ← نئی پوشیدگی ونڈو پر کلک کریں۔

کونے میں پوشیدگی کے آئیکن کے ساتھ ایک نیا ونڈو کھل جائے گا۔ خارج ہونے کیلئے، بس ونڈو کو بند کریں۔

Android

رسائی صرف منظور شدہ ایپس اور گیمز تک محدود کریں

اپنے سبھی مواد کا اشتراک کیے بغیر اپنے ٹیبلٹ کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں؟ ایسے Android ٹیبلٹس پر جن پر 4.3 اور اعلی تر چل رہا ہو، آپ محدود پروفائلز بنا سکتے ہیں جو آپ کے ٹیبلٹ پر دوسرے صارفین کو خصوصیات اور مواد تک حاصل رسائی کو محدود کرتے ہیں۔

مزید جانیں

اگر آپ ٹیبلٹ کے مالک ہیں تو ترتیبات ← صارفین ← صارف یا پروفائل شامل کریں کو ٹچ کریں۔

محدود کردہ پروفائل ← نیا پروفائل ٹچ کریں، پھر پروفائل کو نام دیں۔

خصوصیات، ترتیبات اور ایپس تک رسائی کا نظم کرنے کیلئے آن/آف سوئچس اور ترتیبات کا استعمال کریں۔

مقفل اسکرین پر واپس لوٹنے کیلئے پاور بٹن کو دبائیں پھر نئے پروفائل کا آئیکن ٹچ کریں۔

سبھی کچھ متعین ہوجانے پر، ہوم اسکرین خالی ہوتا ہے۔ نئے پروفائل کے ساتھ شروع کرنے کیلئے سبھی کیپس کے آئیکن کو ٹچ کریں۔

مزید حفاظتی ٹولز دیکھیں