سرفہرست اکثر پوچھے گئے سوالات

Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے بارے میں عام سوالوں کے جوابات تلاش کرنے کے لیے اس صفحے کا استعمال کریں۔

آپ کو جس چیز کی تلاش ہے وہ نہیں مل پا رہی ہے؟

ہمارا مرکز امداد ملاحظہ کریں

  • کیا Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں اور اس کے پروڈکٹس دنیا بھر کے ہر ملک میں دستیاب ہیں؟

    Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں فی الحال ‎65+‎ مالک میں دستیاب ہے (ملک کی دستیابی یہاں) دیکھیں۔ براہ کرم اس چارٹ سے رجوع کریں اور دیکھیں کہ کون سے پروڈکٹس آپ کے ملک میں دستیاب ہیں۔
  • Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہلیتی تقاضے کیا ہیں؟

    Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کا اہل ہونے کے لیے، تنظیموں کو اپنے ملک میں اچھی حیثیت رکھنے والی غیر منفعتی خیراتی تنظیمیں ہونا چاہیے اور Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کی توثیق کرنے والے پارٹنر Percent کے ذریعے غیر منفعتی تنظیم کے طور پر تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔ ملک کے لحاظ سے اہلیت کیلئے گائیڈلائنز یہاں دیکھیں۔
  • مجھے اپنی تنظیم کے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے، لیکن مجھے رسائی درکار ہے۔ میں رسائی کی درخواست کس طرح کر سکتا ہوں؟

    اگر آپ کو اپنی تنظیم کے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے ممبرشپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے تو آپ یہاں بیان کردہ اقدامات کی پیروی کرکے اس تک رسائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  • Percent کیا ہے اور Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے ساتھ اس کا کردار کیا ہے؟

    ‎‏Percent دنیا بھر کی غیر منفعتی تنظیموں کو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کے لیے درکار ٹیکنالوجی ٹولز، وسائل اور تعلیم سے منسلک کرنے کے لیے Google جیسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔

    Percent آپ کی تنظیم سے متعلق قانونی اور پروگرام سے متعلق معلومات کو چیک کرتی ہے تاکہ قانونی طور پر رجسٹرڈ اور فعال سماجی فائدہ، غیر منفعتی تنظیم اور غیر سرکاری تنظیم کے بطور آپ کی صورتحال کی توثیق کی جائے۔ ‎Percent کے بارے میں مزید جانیں۔

  • میں ایک غیر منفعتی اسکول، نگہداشت صحت کی تنظیم یا سرکاری ہستی ہوں تو کیا میں Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہل ہوں۔

    جی نہیں: اس وقت، آپ کی تنظیم Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہل نہیں ہے۔ اگر آپ اسکول، نگہداشت طفل مرکز، تعلیمی ادارہ یا یونیورسٹی ہیں تو Google for Education کو چیک کریں۔
  • میں اساسی تنظیم کے ذریعے فراہم کردہ گروپ استثناء کی معرفت رفاہی حیثیت والی ‎U.S. 501(c)(3)‎ تنظیم ہوں۔ کیا میں Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہل ہوں؟

    اگر آپ کی تنظیم اساسی تنظیم کی جانب سے فراہم کردہ گروپ استثناء کے اسٹیٹس کی حامل ہے تو آپ اب بھی Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ آپ کو گروپ استثناء کی معرفت کور کردہ ایک علیحدہ برانچ ہونا ضروری ہے اور Google کو عوامی دستاویزات سے یہ توثیق کرنے کا اہل ہونا ضروری ہے کہ آپ کی تنظیم گروپ اسثناء کی معرفت ایک اہل اساسی تنظیم کے ذریعے کور کردہ ہے۔

    شروع کرنے کے لیے، Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں میں سائن ان کریں‎‎ اور اپنی اساسی تنظیم کا EIN نمبر درج کریں۔ اگر Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے وہی EIN استعمال کرنے والی دیگر برانچ تنظیمیں موجود ہیں تو آپ سے ایک نئی درخواست تخلیق کرنے کو کہا جائے گا۔ جب آپ یہ کام کریں تو نئی درخواست شروع کریں پر کلک کرنے کو یقینی بنائیں۔ جس برانچ تنظیم کو آپ نہیں پہچانتے ہیں اس کی ملکیت کی درخواست مت کریں۔

    گروپ استثناء کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔
  • کیا مالی لحاظ سے اسپانسر کردہ میری تنظیم Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں کے لیے اہل ہے؟

    جی نہیں، مالی طور پر اسپانسر کردہ تنظیمیں اہلیت کیلئے گائیڈلائنز برائے Google برائے غیر منفعتی تنظیمیں پر پوری نہیں اترتی ہیں۔